حوزہ نیوز ایجنسیl
آج:
Tuesday - 20 April 2021
منگل:۷رمضان المبارک ۱۴۴۲
عطر قرآن:وَإِذْ أَخَذْنَا مِيثَاقَ بَنِي إِسْرَائِيلَ لَا تَعْبُدُونَ إِلَّا اللَّهَ وَبِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا وَذِي الْقُرْبَىٰ وَالْيَتَامَىٰ وَالْمَسَاكِينِ وَقُولُوا لِلنَّاسِ حُسْنًا وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ ثُمَّ تَوَلَّيْتُمْ إِلَّا قَلِيلًا مِّنكُمْ وَأَنتُم مُّعْرِضُونَ ﴿سورة البقرة،٨٣﴾،اس وقت کو یاد کرو جب ہم نے بنی اسرائیل سے عہد لیا کہ خبردار خدا کے علاوہ کسی کی عبادت نہ کرنا اور ماں باپً قرابتداروںً یتیموں اور مسکینوں کے ساتھ اچھا برتاؤ کرنا. لوگوں سے اچھی باتیں کرناً نماز قائم کرناًزکوِٰ ادا کرنا لیکن اس کے بعد تم میں سے چند کے علاوہ سب منحرف ہوگئے اور تم لوگ تو بس اعراض کرنے والے ہی ہو۔
عطر حدیث:
امام سجاد علیه السلام:حَقُّ الصَّومِ أن تَعْلَمَ أَنَّهُ حِجابٌ ضَرَبَهُ اللّهُ عَزَّوَجَلّ عَلی لِسانِکَ وَ سَمْعِکَ و بَصَرِکَ وَ بطْنِکَ وَ فَرْجِکَ؛ لِیَسْتُرَکَ بِهِ مِنَ النّارِ، فَاِنْ تَرَکْتَ الصَّوْمَ خَرَقْتَ سِتْرَ اللّهِ عَلَیْکَ؛جان لو روزہ کا حق یہ ہے کہ اللہ نے روزے کو تمہاری زبان، کان، آنکھ، پیٹ اور شرمگاہ کے لئے پردہ قرار دیا ہے تاکہ تم اپنے آپ کو اس کے ذریعہ جہنم کی آگ سے بچا سکو، لہذا جب بھی تم روزہ نہیں رکھتے ہو تو تم اس پردہ کو پھاڑ دیتے ہو جسے اللہ نے تمہارے لئے قرار دیا تھا۔
مختصر وضاحت:
روزہ گناہوں کے مقابلے میں پردہ ہے جس کو اللہ نے ماہ رمضان میں اپنے مومن بندوں کے لئے روزہ کی شکل میں قرار دیا ہے۔
جب تک انسان روزہ کی حالت میں رہتا ہے اور ان تمام چیزوں سے پرہیز کرتا ہے جو روزہ دار کے لئے جائز نہیں ہے تو یہ روزہ اس کے لئے گناہوں کے مقابلہ میں پردہ کی طرح حائل ہو جاتا ہے۔
لہذا جب مومن روزہ رکھے تو وہ کھانے پینے کے ساتھ ساتھ اپنے تمام اعضاء و جوارح اور روح کو بھی گناہوں سے شکم کی طرح بچائے تاکہ روزہ کا حق ادا ہو جائے اور یہ روزہ جہنم کی آگ کے مقابلہ میں ڈھال بن جائے۔[من لا یحضرہ الفقیه، ج 2، ص 620]
منسوب دن:
زین العابدین و سيد الساجدين حضرت علي بن الحسين عليهما السّلام
باقر علم النبی حضرت محمد بن علی عليه السّلام
رئيس مكتب شيعه حضرت جعفر بن محمد الصادق عليهما السّلام
اذکار:
- یا اَرْحَمَ الرّاحِمین (100 مرتبه)
- یا الله یا رحمان (1000 مرتبه)
- یا قابض (903 مرتبه) حاجت برآوری کے لیے
رونما واقعات:
………
درپیش مناسبتیں:
▪️3 روز تا رحلت ام المومنین حضرت خدیجه علیها السلام
▪️8 روز تا ولادت امام حسن مجتبی علیه السلام
▪️11 روز تا پہلی شب قدر
▪️12 روز تا ضربت امام علی علیه السلام
▪️13 روز تا دوسری شب قدر
الـّلـهـم صـَل ِّ عـَلـَی مـُحـَمـَّدٍ وَآل ِ مـُحـَمـَّدٍ وَعـَجــِّل ْ فــَرَجـَهـُم
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖